کھیل

شاہین کی ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ پریکٹس، حارث کا بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا آغاز کر دیا  جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے فٹنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے حارث روف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیاوہ سیریز کے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لے گا۔

 اس وقت دونوں کرکٹرز کراچی میں موجود  ہیں جہاں شاہین شاہ آفریدی نیشنل بینک ارینا میں کھانے کے وقفے پر فزیکل ٹریننگ کرتے دکھائی دیے۔

شاہین آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی جس دوران انہوں نے 15 سے 17 گیندیں کرائیں۔

مزید خبریں :