پاکستان
Time 02 جنوری ، 2023

لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے: پنجاب فوڈ اتھارٹی/ فائل فوٹو
لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے: پنجاب فوڈ اتھارٹی/ فائل فوٹو

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا  کہنا ہےکہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔

ڈی  جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :