فیکٹ چیک: عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنیوالا یہ اکاؤنٹ کسی برطانوی صحافی کا نہیں

جیمز ولیمز کا اکاؤنٹ کسی بھی طرح سے برطانیہ سے شائع ہونے والے ڈیلی ایکسپریس سے منسلک نہیں ہے

جیمز ولیمز کا اکاؤنٹ کسی بھی طرح سے برطانیہ سے شائع ہونے والے ڈیلی ایکسپریس سے منسلک نہیں ہے۔

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ جوکہ اکثر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ لندن سے شائع ہونے والی پبلیکیشن ’دی ڈیلی ایکسپریس‘ سے منسلک صحافی ہے۔

یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔

دعویٰ

مئی 2022 میں James Williams کے نام سے بنائے جانے والے ایک ٹوئٹر ہینڈل کا دعویٰ ہے کہ یہ اکاؤنٹ مبینہ طور پر لندن میں ڈیلی ایکسپریس کے نمائندے کا ہے۔

اس اکاؤنٹ کے 20 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور کئی پاکستانی صحافی بھی اس کو فالوکرتے ہیں۔

29 دسمبر کو اس ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک تصویر لگائی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک سروے کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘۔

اس ٹوئٹ کو 2 ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا جبکہ 100,000 مرتبہ دیکھا اور تقریباً 8000 مرتبہ پسند کیا گیا۔

25 دسمبر کو پوسٹ کی گئی ایک اور ٹوئٹ میں جیمزولیمز نے لکھا کہ ” پاکستان کی تاریخ میں محمد علی جناح کے بعد عمران خان واحد ایماندار لیڈر دکھائی دیتے ہیں“۔

اس ٹوئٹ کو 1000 سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا۔

حقیقت

جیمز ولیمز کا اکاؤنٹ کسی بھی طرح سے برطانیہ سے شائع ہونے والے ڈیلی ایکسپریس سے منسلک نہیں ہے۔

لندن میں ڈیلی ایکسپریس کی کمپلینٹ آفیسرKatie Archer نےجیو فیکٹ چیک کو ای میل میں لکھا کہ ’میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ یہ شخص ڈیلی ایکسپریس کے لیے کام نہیں کرتا‘۔

نوٹ: ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔ اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔