Time 03 جنوری ، 2023
پاکستان

باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

دیگر 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے: پولیس/ فائل فوٹو
دیگر 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے: پولیس/ فائل فوٹو

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے صدر مقام خار میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے مرنے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل  ہیں جب کہ دیگر 2 افراد کو زخمی حالت  میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :