03 جنوری ، 2023
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر آغا سلمان فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں پوری ہونے کے سنگ میل سے لاعلم نکلے۔
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران آغا سلمان سے دلچسپ سوال کیا گیا۔
سوال کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی 100 وکٹیں مکمل ہوگئی ہیں تو اس بارے میں وہ کیا محسوس کر رہے ہیں؟ جس پر سلمان کا کہنا تھا کہ مجھے تو علم ہی نہیں تھا کہ میری 100 وکٹیں مکمل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ کم سے کم اسکور پر نیوزی لینڈ کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں نہیں لگ رہا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وکٹیں لے پائیں گے لیکن اچھی بولنگ کا کریڈٹ پاکستانی بولرز کو جاتا ہے۔
آغا سلمان نے مزید کہا میرا یہی پلان تھا کہ اچھی جگہ پر بولنگ کروں، میں زیادہ پچ کے بارے میں نہیں سوچتا، مجھے لگتا ہے یہ وکٹ مزید ٹرن ہوگی، چائے کے وقفے کے بعد گیند کافی ٹرن ہو رہی تھی۔