’ایسے لوگ مجھےخودکشی پر مجبور کرتے ہیں‘، عرفی جاوید پولیس کمپلین پر برہم

بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا/ فائل فوٹو
بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا/ فائل فوٹو

 بی جے پی رہنما چترا واگھ نے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے  جس کے ردعمل کے طور پر عرفی نے ناقدین کو  خودکشی کی دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے  ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

اپنے خلاف  درج شکایت میں  عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  'یہ وہی خاتون ہے جب یہ این سی پی میں تھیں تو انہوں نے سنجے راٹھوڈ کی گرفتاری کیلئے شور مچایا تھا اور پھر ان کا شوہر رشوت لیتے پکڑا گیا، اپنے شوہر کو بچانے کیلئے انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اور اس کے بعد سنجے اور وہ کافی اچھے دوست ہوگئے۔'

عرفی نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ 'میں بھی بس بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ہوں اور پھر ہم بھی اچھے دوست بن جائیں گے۔'

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور پوسٹ میں اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کہ 'وہ جانتی ہیں کہ سیاست دانوں کیخلاف بولنا خطرے سے کم نہیں لیکن اس طرح کی شکایات مجھے خودکشی کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'یا تو میں خود کو مار لوں یا ان کے ہاتھوں ماری جاؤ لیکن یہ میں نے شروع نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط کیا۔'

مزید خبریں :