Time 05 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے، تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں/ فائل فوٹو
اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے، تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے۔

اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی  تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :