Time 05 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

نصرت فتح علی خان ہر دور کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل

امریکی رسالے رولنگ اسٹون کی فہرست میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا نام بھی شامل ہے/ فائل فوٹو
امریکی رسالے رولنگ اسٹون کی فہرست میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا نام بھی شامل ہے/ فائل فوٹو

امریکی رسالے رولنگ اسٹون نے نصرت فتح علی خان کو  ہر دور کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

امریکی رسالے رولنگ اسٹون نے نصرت فتح علی خان کو ’شہنشاہ قوالی‘قرار دیتے ہوئے لکھا کہ  نصرت فتح علی خان نے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے۔

رولنگ اسٹون کی فہرست میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا نام بھی شامل ہے۔

نصرت فتح علی خان کے مشہور گانوں میں آفریں آفریں، میرے رشک قمر، کسے دا یار نہ بچھڑے، سانوں اک پل چین نہ آوے، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے اور دیگر گانے شامل ہیں جو ہر دور کے لوگوں میں مقبول ہیں۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ میں نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ بھارتی فلموں کےلیے موسیقی بھی تخلیق کی۔

مزید خبریں :