Geo News
Geo News

Time 05 جنوری ، 2023
پاکستان

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اہلیہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے مستقل طور پر پاکستان میں آباد ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچ کر جنید صفدر نے کہا کہ ملک میں واپسی کا مقصد سیاست میں حصہ لینا نہیں، سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا کہنا تھا کہ سیاست کا ارادہ نہیں، والدہ اور خاندان کے افراد کی معاونت کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ جنید صفدر پاکستان میں والدہ مریم نواز کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔