Geo News
Geo News

Time 06 جنوری ، 2023
کاروبار

پاکستان بزنس کونسل کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفدنے ملاقات کی/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفدنے ملاقات کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفدنے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پی بی سی کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفد نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مفید تجاویز دیں، حکومت کاروباری طبقے کے تعاون اور عوام کی حمایت سے معاشی چیلنجوں پر قابو پالے گی۔