06 جنوری ، 2023
سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے حکومت سے فنڈز کی استدعا کردی۔
سندھ پولیس نے درخواست کی ہے کہ جدید اور بھاری ہتھیار خریدنے کیلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے دیےجائیں۔
فنڈز گھوٹکی، کشمور، شکارپور کے اضلاع کے کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنےکیلئے مانگے گئے ہیں۔
جدید اسلحے کی خریداری کی لسٹ میں اسنائپر رائفلز، مارٹر گن، تھرمل دور بین، نگرانی کے جدید ابابیل ڈرون، اندھیرےمیں دیکھنے والے کیمرے شامل ہیں۔
جی تھری رائفلز، گرنیڈ لانچرز بھی خریداری کی لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ پولیس نے ممنوعہ، ملٹری گریڈ اسلحے کیلئے بھی وفاقی وزارت داخلہ سے اجازت مانگی ہے۔