کھیل
Time 06 جنوری ، 2023

شاداب خان کی بھی سرفراز احمد کو ’کپتان‘ کہہ کر تعریفی ٹوئٹ

سرفراز احمد موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں ہیں، کپتانی بابر اعظم کے پاس ہے البتہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں— فوٹو: فائل
سرفراز احمد موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں ہیں، کپتانی بابر اعظم کے پاس ہے البتہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کی تاہم وہ میچ فنش نہ کرسکے اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

شاداب خان کی بھی سرفراز احمد کو  ’کپتان‘ کہہ کر تعریفی ٹوئٹ

سرفراز کی سنچری پر فاسٹ بولر محمد عامر، حسن علی اور  اب آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی تعریفی پیغام بھیجا۔ اپنی ٹوئٹ میں حسن علی نے سرفراز احمد کو مبارکباد دی۔

حسن علی نے سرفراز احمد کو ٹیگ کرکے لکھا ’دی فائٹر میرا کپتان۔‘

اب شاداب خان نے بھی سرفراز احمد کے حوالے سے تعریفی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ڈرا ہوگیا لیکن یہ بہترین ٹیسٹ میچ تھا، نیوزی لینڈ نے اچھا کھیلا اور پاکستان نے اچھی فائٹ کی۔‘

شاداب خان نے کہا کہ ’میں یہ بیان نہیں کر سکتا کہ سیفی بھائی ہماری نسل کیلئے کتنی اہمیت رکھتے ہیں، ہم سب نے ان سے قائدانہ صلاحیت، ٹیم اسپرٹ اور فائٹنگ اسپرٹ سیکھی ہے۔‘

آخر میں شاداب خان نے سرفراز احمد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ ہمارے کپتان آپ کو زندگی میں بہترین لمحات میسر آئیں۔‘

خیال رہے کہ سرفراز احمد موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں ہیں، کپتانی بابر اعظم کے پاس ہے البتہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ شاداب خان اور حسن علی بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔ ممکن ہے حسن علی اور شاداب نے اسی مناسبت سے سرفراز احمد کو ’کپتان‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

مزید خبریں :