Time 07 جنوری ، 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو ہماری پٹیشن تیار ہے: گورنر پنجاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کیلئے ہماری پٹیشن تیار ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے عثمان بھٹی سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک کی سمری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملے کو التوا میں ڈالا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی آڈیوز پر کچھ نہیں کہنا چاہتے مگر انہیں ان پر افسوس ہے۔

مزید خبریں :