07 جنوری ، 2023
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سابق چیئرپرسن نیڈین میئنزا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتلِ عام پر ہندوؤں کو اُکسانا عام ہو گیا ہے۔
نیڈین میئنزا کا کہنا تھا کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔