جڑواں بچے لیکن پیدائش میں ایک سال کا فرق اور دن بھی الگ، کیسے؟

اینی کی پیدائش 31 دسمبر 2022 کی رات 11 بج کر 55 منٹ پر ہوئی جبکہ ایفی روز 2023 شروع ہوتے ہی 1 جنوری 12 بج کے ایک منٹ پر ہوئی/ فوٹو سوشل میڈیا
اینی کی پیدائش 31 دسمبر 2022 کی رات 11 بج کر 55 منٹ پر ہوئی جبکہ ایفی روز 2023 شروع ہوتے ہی 1 جنوری 12 بج کے ایک منٹ پر ہوئی/ فوٹو سوشل میڈیا

کیا کبھی آپ نے ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش کا سنا ہے جن کی پیدائش کے سال اور دن علیحدہ ہوں؟ یقیناً نہیں سنا ہوگا، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے ہی جڑواں بچوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ الگ سالوں اور مختلف دنوں میں ہوئی ہے،  ایک نومولود کا نام اینی جب کہ دوسری کا نام ایفی روز رکھا گیا ہے۔

 اینی اسپتال میں پیدا ہونے والی سال 2022 کی آخری اور ایفی اگلے روز 2023 میں پیدا ہونے والی اسپتال کی پہلی بچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینی کی پیدائش 31 دسمبر 2022 کی رات 11 بج کر 55 منٹ پر ہوئی جبکہ  ایفی روز 2023 شروع ہوتے ہی یکم جنوری  12 بج کے ایک منٹ پر پیدا ہوئی اور یوں ان جڑواں بچیوں کی پیدائش دو الگ سالوں اور مختلف دنوں میں ہوئی ہے۔

 جڑواں بچیوں کے والد کیلی جو نے بھی سوشل اکاؤنٹ پر اپنی خوشی بانٹتے ہوئے اپنی جڑواں بچیوں کی پیدائش کا بتایا۔

بچیوں کے باپ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں بچیوں کے صحت مند ہونے کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔


مزید خبریں :