Time 08 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

عالیہ رنبیر نے بیٹی راحا کی پہلی تصویر شیئر کر دی

عالیہ اور رنبیر نے نیتو کپور کے ہمراہ ممبئی میں پاپارازی سے ملاقات کی/فوٹوفائل
عالیہ اور رنبیر نے نیتو کپور کے ہمراہ ممبئی میں پاپارازی سے ملاقات کی/فوٹوفائل

بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بیٹی راحا کی پہلی تصویر بھارتی فوٹوگرافرز کو دکھا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر نے نیتو کپور کے ہمراہ ممبئی میں پاپارازی سے ملاقات کی جس دوران اداکار جوڑی نے پاپارازی سے بیٹی راحا کی پرائیویسی کے لیے درخواست کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹی راحا کی 2 سال تک کوئی بھی تصویر نہ لی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے اس دوران پاپارازی کو ٹریٹ بھی دی، یہی نہیں رنبیر نے اپنا موبائل فون کھول کر اس تقریب میں شامل تمام افراد کو بیٹی راحا کی تصویر  بھی دکھائی تاہم درخواست کی کہ بچی کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے 2 سال تک کوئی تصویر نہ لی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے پاپا رازی کو  بتایا کہ اس سے قبل انھوں نے راحا کی تصویر کسی سے شیئر نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی  کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور  رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ  کرتے ہوئے نے اعلان کیا  تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔

مزید خبریں :