دنیا
Time 09 جنوری ، 2023

برازیل کے سابق صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ، صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

برازیل میں سابق صدرجیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر تے ہوئے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ  صدر نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین نے داسلوا کو نیا صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :