پاکستان
Time 09 جنوری ، 2023

اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ، تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی __فوٹو: فائل
پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ، تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی __فوٹو: فائل

اسلام آباد:  جی نائن ون میں مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سیکٹر جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

 پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے دو  ساتھی فرار  ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید خبریں :