Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے: ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم۔ فوٹو فائل
 گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے: ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم۔ فوٹو فائل

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :