Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

ویڈیو: کراچی میں گیس سلینڈر دھماکا، گرین لائن بس بال بال بچ گئی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں گرین لائن منصوبے کی بس بال بال بچ گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں گرین لائن بس کے لیے بنائے گئے پل کے نیچے واقع دکان میں سلینڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور جیسے ہی اوپر سے گرین لائن بس گزرتی ہے تو ایک اور زوردار دھماکا ہوتا ہے جس کے شعلے گرین لائن کے روٹ کے بھی اوپر تک جاتے ہیں۔

تاہم خوش قسمتی سے گرین لائن بس حفاظت کے ساتھ گزر جاتی ہے اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔

دکان میں ہونے والے سلینڈر کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :