کاروبار
Time 09 جنوری ، 2023

روس سےحکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے— فوٹو: فائل
وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے— فوٹو: فائل

روس سےحکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے  2 بحری جہاز  پاکستان پہنچ گئے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور  پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی جانے والی ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی، 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

حکام کے مطابق ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پر آچکی ہے۔

مزید خبریں :