پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے— فوٹو: فائل— فوٹو: پی سی بی
نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے— فوٹو: فائل— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔

پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے۔

مزید خبریں :