Time 09 جنوری ، 2023
کھیل

پہلے ون ڈے کے بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی ہے— فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی ہے— فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔

کراچی میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

پاکستان کی فتح کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے کھیل کے ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، بابر، نسیم، اسامہ ، حارث اور رضوان کیلئے بڑا دن، فخر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔‘

سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :