Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

فوٹو:@KSAmofaEN
فوٹو:@KSAmofaEN

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے سمیت فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ  دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 ولی عہد محمد بن سلمان نے العلا شہر میں اپنے سرمائی کیمپ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا استقبال کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے سمیت فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔

خیال رہےکہ سعودی عرب کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

آرمی چیف کے لیے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل بھی ادا کیے۔

مزید خبریں :