پاکستان
Time 10 جنوری ، 2023

لاہور: سرکاری کوٹے میں اضافے کیساتھ گندم مارکیٹ کریش، قیمت میں بڑی کمی

گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی آ گئی جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے__فوٹو: فائل
گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی آ گئی جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے__فوٹو: فائل

لاہور: سرکاری کوٹے میں اضافہ ہوتے ہی پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی آ گئی جس سے  5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا میدہ فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ   چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ  آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :