Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

وزیرآباد حملہ: عمران نے جے آئی ٹی ارکان پر طاقتور حلقوں کے دباؤ کا الزام لگا دیا

معلوم ہوتا ہے میرے خلاف قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے طاقتور حلقے تھے: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائل
معلوم ہوتا ہے میرے خلاف قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے طاقتور حلقے تھے: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر آباد حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ممبران پر طاقتور حلقوں کے دباؤ کا الزام عائد کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی ممبران کو میرے خلاف قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج سے خود کو دور کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے میرے خلاف قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے طاقتور حلقے تھے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :