10 جنوری ، 2023
سندھ کے مختلف اضلاع میں ملیریا مچھر کا راج ہے اور یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنوری کے دس روز میں 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے اور سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کرگئے تھے۔