11 جنوری ، 2023
کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے جہاز کا دروازہ کُھل جائے تو کیا ہوگا؟ ایسا ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جس میں مسافر نتیجے کی پرواہ کیے بغیر ویڈیو بناتا رہا۔
امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی کمرشل طیارے کا عقبی دروازہ پرواز کے دوران کُھل گیا جس کے باعث مسافروں کا سامان اور سروں پر پہنی ٹوپیاں جہاز سے باہر اُڑ گئیں۔
لیکن جہاز میں سوار 33 سالہ مسافر سرجی لیدرک نے دلیرانہ انداز میں تمام منظر کیمرے کی آنکھ میں اتار لیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعد اسے وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہ لگا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے مائنس 41 ڈگری درجہ حرارت میں میں سائبیریا کے دور افتادہ شہر ماگن سے اڑان بھری، یہ پرواز روس کے بحرالکاہل کے ساحل پر مگدان جارہی تھی۔
تاہم روس پہنچنے سے قبل ہی اس کا پچھلا دروازہ کھل گیا، پرواز میں عملے سمیت کُل 25 مسافر سوار تھے ، خوش قسمتی سے کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کئی افراد کا سامان ہوا میں اُڑ گیا۔