کھیل
Time 11 جنوری ، 2023

نسیم کی دوسرے ون ڈے میں بھی پہلے اوور میں پہلی وکٹ، ایلن 1 رن بناکر آؤٹ

نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا__فوٹو:ٹوئٹر
نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا__فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ حاصل کرلی، اوپنر فن ایلن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

پہلے ون ڈے میں بھی نسیم نے اوپنر ڈیون کونوے کو پہلے اوور میں گولڈن ڈک کیا تھا۔

نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ قومی تیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم گلین فلپس، مائیکل برائسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساودی اور لوکی فرگیوسن شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، شروع میں پچ پر نمی ہےجس سے فائدہ اٹھانےکی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر کو موقع دیا انکی کارکردگی سےمطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ نیوی لینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے سابق کرکٹر بروس مرے کےسوگ میں بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھ کر کھیلےگی۔ سابق کرکٹر بروس مرےگزشتہ روز 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئےتھے۔

 پاکستان نے کیویز کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹس سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

مزید خبریں :