12 جنوری ، 2023
بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی میں ٹھنڈی اور گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنا شروع ہوگئے۔
شہر میں 2 روز بعد سردی پھر سے لوٹ آئی، صبح سویرے دفاتر اور اسکول جانے والوں نے سوئٹروں کے ساتھ جیکٹس بھی پہن لیں۔
کراچی میں گرد کے باعث حدد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 16 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر یا اس سے زائد بھی ہونے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلومیٹر ہے،کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔