Geo News
Geo News

Time 12 جنوری ، 2023
دنیا

کتے کے بھونکنے پر جھگڑا، خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی

واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل
واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تنازع ہوا اور  دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔