پاکستان
Time 12 جنوری ، 2023

یو اے ای کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے اور مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

یو اے ای پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات میں اعلان/ فوٹو مریم اورنگزیب ٹوئٹر
یو اے ای پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات میں اعلان/ فوٹو مریم اورنگزیب ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں  دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا  جب کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم بھی کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

اماراتی صدر نے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کی گرانقدر خدمات کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں :