شاہ رخ خان کی پہلی گرل فرینڈ کون تھی؟ کنگ خان نے بتا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کئی دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، ہر کوئی ان کی فلموں کا فین ہے، 4 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ دکھانے کے لیے فلم پٹھان کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جسے عوام کی جانب سے کافی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ اپنے مداحوں سے بے حد محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثرو بیشتر اپنے فینز کے لیے کچھ وقت نکال کر سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں ان سے بات جیت کرتے ہیں۔

آج بھی انہوں نے ٹوئٹر پر صارفین کے کچھ سوالات کے جواب دیے۔

ایک صارف نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ فلم پٹھان کا ٹریلر دیکھ کر آپ کے گھر والوں نے کیا ردعمل دیا؟جس کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ میرے چھوٹے بیٹے کو ٹریلر میں جہاز والا سین کافی پسند آیا۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کیا آپ نے گھر والوں کے ساتھ فلم پٹھان دیکھ لی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ اس فلم پر کام کرنے والے ٹیکنیشنز کے علاوہ کسی نے اب تک فلم نہیں دیکھی۔ 

تاہم ایک صارف نے شاہ رخ خان سے فلم سے ہٹ کر ذاتی سوال کیا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون تھی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے جواب دیا کہ 'میری بیوی گوری خان'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ گوری کو فلموں میں آنے سے پہلے جانتے تھے، دونوں نے کئی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو شادی کی تھی۔

 فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :