13 جنوری ، 2023
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی مختلف کیٹیگریز میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے لےکر 4 روپے 45 پیسےاضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز ) اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا۔
یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پرچارج کی جائے گی۔
اضافی رقم جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔
نیپرا نے ڈسکوز کیلئے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں اوسطاً 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت کے الیکٹرک کیلئے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔