فیکٹ چیک : 2022 میں 6 سالوں کی بلند ترین سطح 800,000 سے زائد افراد پاکستان سے باہر گئے

13 دسمبر کو سابق حکومتی ترجمان حسان خاور نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ”سال 2022 ءمیں 750,000افراد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ “

سال 2022 ءکے ریکارڈ کے مطابق 832,339پاکستانیوں نے ملک سے باہر ہجرت کی، جو 2016 ءکے بعد سب سے زیادہ ہے۔

متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ دعویٰ کیاکہ 800,000 پاکستانیوں نے 2022 ءمیں بیرون ملک ملازمتوں کی تلاش کے لیے ملک چھوڑا، جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔

یہ دعویٰ بالکل سچ ہے۔

دعویٰ

دسمبر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”صورتحال اتنی خراب ہے کہ سات ماہ میں 750,000پاکستانی ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ ان میں قابل افراد، جیسا کہ ڈاکٹرز اور انجینئرزبھی شامل ہیں۔ “

13 دسمبر کو سابق حکومتی ترجمان حسان خاور نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ”سال 2022 ءمیں 750,000افراد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ “

حقیقت

یہ بات سچ ہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 ءمیں 832,339پاکستانی ملک سے باہر چلے گئے جو کہ 2016 ءکے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایک حکومتی محکمے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق2021ء سےلے کر 2022 ءتک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں میں تقریباً 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ کا بنیادی کام بیرون ملک ملازمتوں کا ریکارڈ رکھنا ہے۔

بیرون ملک ہجرت کرنے والے832,339افراد میں سے 90,000افراد ہنر مندتھے ،جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین، اکاؤنٹنس، ماہرین زراعت، منیجرز اور دیگر شامل تھے۔

ان میں سے 799,507 افرادمشرق وسطیٰ گئے جن میں 514,909سعودی عرب، 128,477متحدہ عرب امارات ، 82,380عمان، 57,999قطر، 13,653بحرین اور 2,089نے کویت کو منتخب کیا ہے۔

ملک چھوڑ کر جانے والے افراد کی زیادہ تعداد صوبہ پنجاب سے ہے جو کہ 460,302ہیں،اس کے بعدصوبہ خیبر پختونخوا، جہاں سےبیرون ممالک منتقل ہونے والے افراد کی تعداد 225,272ہے۔

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔