Geo News
Geo News

Time 15 جنوری ، 2023
کاروبار

حکومت کا آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا: وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا: وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔