Time 16 جنوری ، 2023
پاکستان

چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

کیا رہنما ق لیگ چوہدری وجاہت حسین نے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ ہرانے کیلئے اپنی جماعت کی خاتون رکن قومی اسمبلی فرخ خان کو غائب کرنے کا پلان بنا لیا؟

چوہدری وجاہت کی بیٹے حسین الہٰی سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، حسین الہٰی نے جب یہ نکتہ اٹھایا کہ ق لیگ کے 5 میں سے 3 ارکان تو شہباز شریف کے ساتھ ہیں  تو چوہدری وجاہت بولے ’عورت کو غائب کردیں گے‘، بوڑھی ہے ویسے بھی مرنے والی ہے، غائب کرنے میں دس منٹ لگنے ہیں، یہ کام لاہور میں کردیں گے۔‘

واضح رہے کہ ق لیگ کے مونس الہٰی اور حسین الہٰی ایک طرف  جبکہ سالک، طارق بشیر چیمہ اور فرخ خان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے حسین الہٰی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

آدیو میں سنا جاسکتا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین کہہ رہے ہیں کہ  ’ووٹ کاؤنٹ ہوگا کہ نہیں؟ جس پر  حسین الہٰی جواب دیتے ہیں کہ جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا، اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں، نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں، اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘

چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کردیں گے۔‘ اس پر حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔‘

چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے۔‘ حسین الہیٰ اس پر کہتے ہیں ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو وِکیشن پر بھیج دیں۔‘

اس کے بعد چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’ اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور  لاہور میں کردیں گے۔‘

مزید خبریں :