راکھی ساونت کی عادل خان سے شادی کا معاملہ، سلمان خان نے کیا کردار ادا کیا؟

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے آخر کار اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے— فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے آخر کار اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے آخر کار اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے۔

اس حوالے سے خود راکھی نے بھی تصدیق کی لیکن ان کے دوسرے شوہر مسلسل شادی کی نفی کیے جارہے تھے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ تک کہا کہ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سب جعلی ہیں۔

تاہم اب پیر کی صبح عادل نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی سے شادی کا اعتراف کیا۔

راکھی ساونت کی عادل خان سے شادی کا معاملہ، سلمان خان نے کیا کردار ادا کیا؟


عادل خان کے اعترافی بیان کے بعد راکھی اور عادل نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس گفتگو میں راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کو سلمان خان نے لازمی فون کیا ہوگا تبھی یہ مانا ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں عادل خان راکھی سے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے ایسے ہی اعلان کردیا ، مجھے بہت سی چیزیں دیکھنی تھیں، بہت سے لوگوں سے پوچھنا تھا، جب سب نے اوکے کیا تو میں نے بھی اعلان کردیا۔

اس موقع پر راکھی نے کہا ’بھائی (سلمان) ان کو بہت پیار کرتے ہیں، بھائی سے ملے بھی ہیں یہ، یقیناً بھائی کا فون تو آیا ہی ہے ان کو ، آپ جانتے ہی ہیں کروایا ہی ہے، بھائی کے ہوتے ہوئے منع کرسکتے ہیں کیا بہن کو شادی کا؟ بھائی کا فون آئیگا تبھی تو ہوسکتا ہے نا کچھ۔‘

جب صحافیوں  نے عادل سے پوچھا کہ کیا اس معاملے پر انہیں سلمان خان کی کال موصول ہوئی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’سلمان بہت اچھے اور عاجز انسان ہیں، انہوں نے مجھے کچھ چیزیں کہیں اور میں نے کہا ٹھیک ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘

پھر راکھی نے کہا کہ ’میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔‘

مزید خبریں :