کھیل
Time 17 جنوری ، 2023

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خبروں پر وقار یونس کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی خبروں پر سابق کپتان وقار یونس کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے میرے بولنگ کوچ بننے کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نہ مجھ سے کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی میرا یہ نوکری لینے کا کوئی ارادہ  ہے۔

واضح رہے کہ شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فروری تک معاہدہ ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔

مزید خبریں :