پاکستان
Time 18 جنوری ، 2023

پی ٹی آئی کی صورت میں بہتر آپشن موجود ہے، میئر جماعت کا ہی ہوگا، حافظ نعیم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صورت میں بہتر آپشن موجود ہے، میئر جماعت کا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے مایوس نہیں کرنا چاہتا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہماری بات ثابت ہوگئی ہم جائز بات کر رہے تھے، ہماری دو سیٹیں آگئیں، 7 باقی ہیں، آر اوز سے نتائج جاری کرا دیں پیپلزپارٹی سے بات شروع کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں ہمارے پاس ایک بہتر آپشن موجود ہے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

مزید خبریں :