18 جنوری ، 2023
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بات کرے گی، خواہش سامنے رکھے گی تو ہم پارٹی میں مشاورت کریں گے، میئر کیلئے بھی جماعت اسلامی کو ہم سے بات کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہوئی ہیں، اب بھی دوبارہ گنتی ہو رہی ہے جماعت اسلامی کے لوگ بھی شامل ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ نمبرز تو اسی طرح پورے ہوں گے جیسے ہو رہے ہیں، دوبارہ گنتی میں جہاں ووٹ کم ہوئے جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کردیا۔