پاکستان
Time 18 جنوری ، 2023

بلوچستان میں آج سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نےبارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطا بق 18 اور 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے  جبکہ چند مقا مات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید خبریں :