18 جنوری ، 2023
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے۔
کراچی میں دھرنے سے خطاب میں نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چرا کر جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ساری کارروائی ڈالی، چیف الیکشن کمشنر کو کراچی آناچاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ووٹ پیپلزپارٹی کے ووٹوں سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں، پی پی سو سال بھی لگا دے تو کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، ضرورت پڑی تو پورے ملک کی شاہراہیں جام کردیں گے۔