یاسر اپنے اور ساتھی اداکاروں کے نمبر لیک کرنے پر فیروز پر شدید برہم

فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت متعدد اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں/ فائل فوٹو
فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت متعدد اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں/ فائل فوٹو

 اداکار یاسر حسین نے اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز لیک کرنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ روز فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان سمیت متعدد اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردیں، ان تصاویر پر اداکاروں کے گھر کا پتا اور موبائل نمبرز درج تھے۔

فیروز خان نے کچھ ہی منٹ بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اب یاسر حسین نے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے والے فیروز خان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر بتایا ہے کہ فیروز کی ایک حرکت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے، بتائیں میں کیا کروں؟

انہوں نے لکھا کہ ’اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا، تھوڑا فرق دکھنا چاہیے'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار نے اپنی اسٹوری میں بغیر نام لیے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔

اس سے قبل ہتک عزت کیس میں نامزد اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا اور عثمان خالد بٹ نے بھی فیروز خان پر نجی معلومات شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔

عثمان خالد بٹ نے فیروز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کی جائے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ فیروز خان کے وکیل کی جانب سے اداکار کی سابق اہلیہ علیزا فاطمہ سلطان، گلوکار عاصم اظہر، اداکار خالد عثمان بٹ، ہدایت کار مصدق ملک، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیجا۔

اداکار کے وکیل کے مطابق انہوں نے قانونی نوٹس میں تمام شخصیات کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ان سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت میں مذکورہ تمام شخصیات کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

فیروز نے یہ نوٹس ان کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی مہم کا الزام عائد کرتے ہوئے بھیجا۔

مزید خبریں :