18 جنوری ، 2023
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مستردکرتے ہوئےکہا ہےکہ اگر اس کی حمایت میری جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔
ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات اگر مسلم لیگ ن سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ سیاستدان ہیں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، انہیں معجزات کا شوق ہے، چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہوجائیں۔