کھیل
Time 18 جنوری ، 2023

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل کر لیا گیا

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی حکام کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ شیڈول کے حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈولڈ کے مطابق ملتان میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 13فروری سے شروع ہو گی اور فائنل 19 مارچ کو ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز  پر کھیلے جائیں گے، میچز لاہور ، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرانے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، نمائشی میچ پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے مابین ہو گا۔

مزید خبریں :