Time 18 جنوری ، 2023
پاکستان

لکسمبرگ کے وزیر اعظم کو پاکستانی آم بھاگئے، بلاول کے ہمراہ پیغام بھی جاری کیا

پاکستانی آموں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب لکسمبرگ کے وزیر اعظم کو بھی پاکستانی آموں سے پیار ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر  ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیر اعظم زیویر بیٹل سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے ان سے پاکستانی آموں کے حوالے سے پوچھا۔

بلاول نے سوشل میڈیا پر  لکسمبرگ کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک ویڈیوجاری کی جس میں بلاول نے ان سے پوچھا کہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی آم لکسمبرگ بھیجے تھے ، وزیراعظم آپ  پاکستانی آموں کے بارے میں کیا کہیں گے؟

بلاول کے سوال پر لکسمبرگ کے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو اس کا جواب پہلے سے معلوم ہے، وہ آم بہترین تھے، کافی پسند آئے ۔

 زیویر بیٹل نے کہا کہ بلاول مجھے لکسمبرگ میں ان آموں کا سفیر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے آم بھیجنے پر بلاول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلی بار بھی آم بھیجے جائیں گے۔

مزید خبریں :