کھیل
Time 19 جنوری ، 2023

شاہد آفریدی لڑکی سمجھ کر فون پر لڑکے سے باتیں کرتے رہے : لالہ کا ماضی کا دلچسپ قصہ

جب وہ لڑکی عید والے دن مجھ سے گھر پر ملنے آئی تو پتا چلا کہ جس سے بات کرتا رہا وہ لڑکی نہیں لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز بنا کر ان سے بات کرتا تھا: سابق کپتان/ فائل فوٹو
جب وہ لڑکی عید والے دن مجھ سے گھر پر ملنے آئی تو پتا چلا کہ جس سے بات کرتا رہا وہ لڑکی نہیں لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز بنا کر ان سے بات کرتا تھا: سابق کپتان/ فائل فوٹو

سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماضی میں شاہزیب خانزادہ کو دیا گیا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کسی لڑکے سے لڑکی سمجھ کر باتیں کرتے  رہے۔

اس دلچسپ واقعے کا ذکر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں بھی کیا ہے تاہم ماضی میں شاہزیب خانزادہ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب لالہ سے اس دلچسپ واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت جب موبائل بہت مہنگے تھے اور وہ کسی لڑکی کو اتنا پسند کرنے لگے تھے کہ آسٹریلیا سے کارڈ خرید کر اس سے باتیں کرتے تھے۔

دوران انٹرویو شاہد نے بتایا کہ فون پر بات کرنے والے شخص کی آواز جو بظاہر لڑکی کی لگتی تھی وہ اتنی خوبصورت تھی کہ میں آسٹریلیا جیسے اتنے دور ملک سے بات کرتا تھا کیوں کہ اس وقت ہمارے پاس موبائل نہیں تھے لہٰذا کارڈ خرید کر ہوٹل میں بیٹھ کر فون ملاتے تھے اور گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب وہ لڑکی عید والے دن مجھ سے گھر پر ملنے آئی تو پتا چلا کہ جس سے بات کرتا رہا وہ لڑکی نہیں لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز بنا کر ان سے بات کرتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے اس لڑکے کو دوسرے کئی کھلاڑیوں کیلئے استعمال بھی کیا اور پھر کئی کھلاڑیوں نے اس لڑکے کو لڑکی سمجھ کر شادی کی پیشکش بھی کردی۔

مزید خبریں :