Time 19 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سکیش نے گرل فرینڈ بننے پرآسائشوں سے بھری زندگی کی آفر کی: نورا فتیحی

نورا فتیحی نے حال ہی میں سکیش چندر شیخ کیخلاف 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے کیس میں اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
نورا فتیحی نے حال ہی میں سکیش چندر شیخ کیخلاف 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے کیس میں اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ سکیش چندر شیکھر  نے انہیں گرل فرینڈ بننے پر بڑے گھر اور آسائشات سے بھری زندگی دینے کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر کیخلاف 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے کیس میں اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے  عدالت کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ سکیش نے اپنی قریبی دوست پنکی ایرانی کے ذریعے مجھے گھر اورآسائشوں سے بھری زندگی کی پیشکش کی۔

نورا نے بتایا کہ پنکی ایرانی نے ان کی کزن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جیکولین فرنینڈس اس پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش تمہیں چاہتے ہیں، سکیش کی کزن کا کہنا تھا کہ  کئی اداکارائیں سکیش چندر شیکھر  کے لیے مررہی ہیں ۔

نورا فتیحی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک مجرم ہے وہ سکیش کو ایل  ایس کارپوریشن کا ایک ملازم سمجھتی تھی، ان کا سکیش سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ناہی کبھی ان سے کوئی بات چیت کی۔

مزید خبریں :