کھیل
Time 19 جنوری ، 2023

افتخار احمد کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں دھواں دار سنچری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں دھواں دار سنچری اسکور کر ڈالی۔

بنگلادیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ بی پی ایل میں افتخار احمد نے فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے  رنگپور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر  برق رفتار سنچری مکمل کی۔

ان کی اننگز میں 9 چھکے 6 چوکے شامل تھے،یہ افتخار کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

فارچون باریشل نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ پر 238رنز بنائے، افتخار 100 اور شکیب الحسن 89 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

مزید خبریں :